بھارت ہندو توا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، ترجمان پاک فوج
فائل فوٹوراولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے ثابت کیاکہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دےرہاہے،آر ایس ایس کےانتہا پسندوں نےتمام عالمی قوانین کوپامال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتحار نے راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی زیرصدارت دوسری کورکمانڈر اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا سےمتعلق اقدامات کا جائزہ لیاگیا،آرمی چیف نے رمضان المبارک میں سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی،دعا ہے رمضان کی برکت سے پاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی جارحیت سےمتعلق حقائق پیش کرناچاہتا ہوں،ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لیاگیا،بھارتی فورسز کی طرف سےشہری آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے،26فروری سےاب تک456مرتبہ بھارت نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
میجر جنرل بابر افتخار کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا کوویڈ 19کیخلاف متحد ہورہی ہے،پاکستان سمیت دنیابھرکو کورونا وائرس چیلنج کا سامناہے،بھارت نےآزاد کشمیر میں کوروناکےحوالے سے فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی،آرایس ایس ہندوتوا اور سیفرون کو فروغ دےرہی ہے،وباء کواسلام اور مسلمانوں سے جوڑنےکی بھارتی کوشش ناکام ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی،بھارت نے ثابت کیاکہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دےرہاہے،آر ایس ایس کےانتہا پسندوں نےتمام عالمی قوانین کوپامال کیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں سب سےکم کوروناکیسز آزاد کشمیرمیں ہیں ،آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،207میں سے7افراد گلگت بلتستان میں صحتیاب ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا سے3اموات ہوئیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔